منگل‬‮   22   اکتوبر‬‮   2024
 
 

پلیز بھارتی فوج کے ہتھیار واپس کر دو ، منی پور میں باغیوں سے وزیر اعلیٰ کی اپیل

       
مناظر: 206 | 1 Jun 2023  

امپھال (نیوز ڈیسک )بھارت کی شورش زدہ ریاست منی پور میں امن و امان کی صورتحال ریاستی حکومت کے کنٹرول سے باہر ہوتی جا رہی ہے اور وزیر اعلیٰ این برین سنگھ عوام سے سیکورٹی فورسز سے چھینے گئے ہتھیارانہیں واپس کرنے کی اپیل کررہے ہیں۔
این برین سنگھ نے ایک بیان میں ریاست میں جاری تنازعے کے فریقوں سے اپیل کی کہ وہ سڑکیں بلاک نہ کریں اور سیکورٹی اہلکاروں کی آزادانہ نقل و حرکت میں رکاوٹ نہ ڈالیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ جس کسی کے پاس سے بھی غیر قانونی طورپرہتھیار اور گولہ بارود برآمد ہوا اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ سڑکوںکی بندش کی وجہ سے سیکورٹی فورسزاور پولیس اہلکاروں کی طرف سے مسلح گروپوں کے حملوں کے دوران بروقت کارروائی کرنا مشکل ہو جاتا ہے ۔انہوں نے بیان میں تمام متعلقہ افراد سے اپیل ایک بار پھر اپیل کی کہ وہ مسلح پولیس بٹالینزاور پولیس اسٹیشنوں سے چھینے گئے ہتھیار اور گولہ بارود کو جلد از جلد قریبی پولیس اسٹیشن میں جمع کرائیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0