اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) بھارت میں پاکستان کے سابق ہائی کمشنر عبدالباسط کا کہنا ہے کہ سفارتکاری کے بنیادی آداب کو ملحوظ خاطر رکھنا چاہیے جب کہ سیاستدان اور رہنماؤں کو ایسے الفاظ استعمال نہیں کرنے چاہیں اگر اس سطح پر بات کریں گے تو سفارتکاری میں مزید مشکلات پیدا ہوں گی ۔
نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عبد الباسط نے کہا کہ معاملہ چاہے اے پی ایس کا ہو،کمانڈر کلبھوشن یادیو کی 2016 میں گرفتاری یا جوہر ٹاؤن کا، بھارت کےخلاف شواہد بڑے واضح ہیں۔
سابق ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان نے 2017 میں یادیو سےمتعلق دنیا کے سامنے ڈوزیئر پیش کیا، اب جوہرٹاؤن کے معاملے پر ڈوزیئر شیئر کرنے جارہے ہیں، بھارت نے جوہرٹاؤن واقعے میں 8 لاکھ ڈالر ٹیرر فنانسنگ کی، کیا ہم یہ معاملہ بھارت کیخلاف ایف اے ٹی ایف کے پاس لے کر گئے؟
اے پی ایس ہو، کلبھوشن یا جوہر ٹاؤن، بھارت کیخلاف واضح شواہد ہیں: سابق ہائی کمشنر
مناظر: 500 | 21 Dec 2022