بدھ‬‮   27   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

انتونیو گوتریس سے یاسین ملک کا عدالتی قتل روکنے کیلئے کردار ادا کرنے کی اپیل

       
مناظر: 372 | 1 Jun 2023  

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز کے چیئرمین الطاف حسین وانی نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس پر زور دیا ہے کہ وہ بھارت کی تہاڑ جیل میں بند کشمیری رہنما یاسین ملک کے عدالتی قتل کو روکنے کے لیے فوری مداخلت کریں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق الطاف حسین وانی نے اقوام متحدہ کے سربراہ کو لکھے گئے اپنے خط میں بھارتی حکومت کے مذموم عزائم پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ مودی کی زیر قیادت ہندو قوم پرست حکومت اپنے فرقہ وارانہ ایجنڈے کو آگے بڑھانے اور اپنے ووٹ بنک میں اضافے کے لیے کشمیریوں کو قربانی کے بکرے کے طور پر استعمال کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یاسین ملک کو سزائے موت دینے کی این آئی اے کی سازش 2024 کے عام انتخابات میں بی جے پی کو جیت دلوانے کے منصوبے کا حصہ ہے۔انہوںنے محمد یاسین ملک کی حالت زار اور ان کی جان کو لاحق خطرے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یاسین ملک کشمیریوںکو حق خود ارادیت دینے کی بات کرتے ہیں اور انکا یہ مطالبہ اقوام متحدہ کے چارٹ کے عین مطابق ہے۔ انہوں نے لکھا کہ اس بات کی پاداش میں ایک بھارتی عدالت 25 مئی 2022 کویاسین ملک کو پہلے ہی عمر قید کی سزا سناچکی ہے۔انہوں نے کہا کہ یاسین ملک کو اپنے دفاع کے حق سے بھی محروم رکھا گیا ہے اور بھارتی حکومت عدالت کے ذریعے انہیں ختم کرنے پر تلی ہوئی ہے۔الطاف حسین وانی نے لکھا کہ حکمران اشرافیہ کے احکامات پر چلنے والی بھارتیہ عدلیہ کشمیریوںکو انصاف دینے میں ناکام ہو چکی ہے۔
انہوںنے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے اپیل کی کہ وہ یاسین ملک اور دیگر کشمیری آزادی پسند رہنماؤں کو جھوٹے مقدمات میں سزاؤں کا نوٹس لیں اور بھارت کو ناانصافی سے باز رکھیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0