\
اتوار‬‮   23   ‬‮نومبر‬‮   2025
 
 

مقبوضہ کشمیر : بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں راجوری میں ایک کشمیری نوجوان شہید

       
مناظر: 277 | 2 Jun 2023  

 

سرینگر (نیوز ڈیسک )غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران آج ضلع راجوری میں ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کردیا ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے نوجوان کو ضلع کے علاقے ڈسال مہاری میں محاصرے اور تلاشی کی پر تشدد کارروائی کے دوران شہید کیا ۔ آخری اطلاعات ملنے تک علاقے میں فوجی کارروائی جاری تھی ۔