اتوار‬‮   17   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

بھارت کا مقبوضہ کشمیرمیں یاترا کے نام پر پیراملٹری فورسز کی مزید300 کمپنیاں تعینات کرنے کا فیصلہ

       
مناظر: 681 | 5 Jun 2023  

 

جموں05جون(نیوز ڈیسک ) بھارت آئندہ امرناتھ یاترا کی آڑ میں مقبوضہ جموں و کشمیر میںپیراملٹری فورسز کی 300اضافی کمپنیاں تعینات کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔
اس بات کی منظوری رواں ہفتے بھارتی وزارت داخلہ کے اعلی سطحی اجلاس میں دی جائے گی جس میں پولیس اور پیراملٹری فورسز کے اعلیٰ افسران بھی شرکت کریں گے۔قابض حکام نے صحافیوں کو بتایا کہ مقبوضہ جموں وکشمیرمیں پولیس کے مطالبے پرسالانہ یاترا کے لیے پیراملٹری فورسز کی 300اضافی کمپنیاں تعینات کی جائیں گی جو یکم جولائی سے شروع ہوگی اوررواں سال 31اگست یعنی 62دن تک جاری رہے گی جبکہ 200کمپنیوں کو اندرونی علاقوں میں تعینات کیا جائے گا۔ حکام نے بتایاکہ گزشتہ سال سالانہ یاترا کے لیے جموں و کشمیر کو پیراملٹری فورسز کی سب سے زیادہ 300کمپنیاں دی گئی تھیںکیونکہ یہ یاترا جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی اور اس کی تقسیم کے بعد پہلی بار ہو رہی تھی۔ تاہم انہوں نے کہا کہ تشدد سے متاثرہ بھارتی ریاست منی پور میں بڑی تعداد میںپیراملٹری فورسز تعینات کی گئی ہیں اوراس بات کا کوئی امکان نہیں لگتا کہ انہیں اگلے 15سے 20دنوں میں واپس بلایاجائے گا۔اس سال یاترا بھی دو ماہ سے کچھ ہی زیادہ عرصے تک جاری رہے گی۔فورسز کی زیادہ تر اضافی کمپنیاں سینٹرل ریزرو پولیس فورس (CRPF) پر مشتمل ہیں جبکہ دیگر کا تعلق انڈو تبتین بارڈر پولیس (ITBP) اور سینٹرل انڈسٹریل سیکورٹی فورس (CISF) سے ہے ۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0