\
اتوار‬‮   23   ‬‮نومبر‬‮   2025
 
 

بھارتی دہشت گرد فورس VDGکے اہلکار نےکشمیری نوجوان کو گولی مار دی

       
مناظر: 999 | 5 Jun 2023  

جموں05جون(نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوج کے زیر کنٹرول ولیج ڈیفنس گارڈز(وی ڈی جی) کے ایک رکن نے ضلع راجوری میں ایک 20سالہ نوجوان کو گولی مار کر زخمی کر دیا۔
وی ڈی جی ممبر نے جس نوجوان کو گولی مار کر زخمی کر دیا اس کی شناخت سنیل کمار کے نام سے ہوئی ہے جو ضلع کے علاقے لوئر ڈھنگری کا رہائشی ہے۔زخمی نوجوان کو راجوری کے مقامی اسپتال لے جایا گیا جہاں اس کا علاج جاری ہے۔