سرینگر06 جون (نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے جموں وکشمیر کے مختلف علاقوں میں اپنی محاصرے اور تلاشی کی پرتشدد کارروائیاں جاری رکھیں۔
بھارتی فوجیوں اور پیراملٹری فورسز کے اہلکاروں نے راجوری اور پونچھ کے اضلاع میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائیاں جاری رکھیں ۔فوجیوں نے سرینگر، اسلام آباد، پلوامہ، کولگام، کپواڑہ، بارہمولہ، بانڈی پور، بڈگام، کشتواڑ، ڈوڈہ، رام بن اور کٹھوعہ اضلاع کے مختلف علاقوں میں بھی تلاشی اور محاصرے کی کارروائیاں شروع کیں۔ان کارروائیوں کے دوران فورسز کے اہلکاروں نے مقامی لوگوں خاص طور پر نوجوانوں کو ہراساں کیا اور ان میں سے بہت سے لوگوںکو پوچھ گچھ کے نام پر قریبی پولیس اسٹیشنوں اور فوجی کیمپوں میں طلب کیا۔