پیر‬‮   18   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

مقبوضہ کشمیر معاملے پر پاک بھارت مذاکرات کا بیان، BJPنے فاروق عبداللہ کو پاکستانی مہرہ قرار دیدیا

       
مناظر: 935 | 7 Jun 2023  

 

سرینگر(نیوز ڈیسک )بھارتیہ جنتا پارٹی نے نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ کو بھارت کا حامی ہونے کے باوجودجموں و کشمیر کے مستقبل کے تعین کے بارے میں پاک بھارت مذاکرات کی وکالت کرنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
بی جے پی کے جنرل سکریٹری ترون چگ نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں فاروق عبداللہ کو پاکستان کا ایک مہرہ قرار دیا۔ انہوں نے گزشتہ ماہ سرینگر میں جی 20اجلاس میں کچھ اہم ممالک کی عدم موجودگی کے حوالے سے بھی ان کے بیان کی مذمت کی۔انہوںنے فاروق عبداللہ سے کہا کہ وہ جموں و کشمیر کی ترقی میں رکاوٹ نہ ڈالیں۔جموں وکشمیر کے لئے بی جے پی کے نمائندہ خصوصی ترون چگ نے کہاکہ ”میں فاروق عبداللہ سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ کئی سال بعد سرینگر میں بین الاقوامی تقریب کے انعقاد سے آپ کو کیا تکلیف ہے؟ سرینگر میں کیوں نہیں ہونی چاہئے؟ آپ جموں و کشمیر کی ترقی اور خوشحالی سے دشمنی کیوں کرتے ہیں؟ آپ وزیر اعظم مودی پر لوگوں کے اعتماد سے کیوں حسد کرتے ہیں؟ ”انہوںنے کہا کہ فاروق عبداللہ پاکستان کے ہاتھوں میں ایک مہرہ بنے ہوئے ہیں۔دو روز قبل فاروق عبداللہ نے سرینگر میں صحافیوںسے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ کشمیر کے حالات اس وقت تک بہتر نہیں ہوں گے جب تک بھارت اور پاکستان اس خطے کے مستقبل کے تعین کا مسئلہ بات چیت کے ذریعے حل نہیں کرتے۔اس سوال کے جواب میں کہ کیا سرینگر میں جی 20اجلاس کے انعقاد سے جموں و کشمیر کو کوئی فائدہ ہو گا، انہوں نے سختی سے اسکی تردید کرتے ہوئے کہا کہ یہ اس وقت تک نہیں ہو سکتا جب تک کہ دو بڑے ممالک جموں و کشمیر کے مستقبل کے تعین کے بارے میں بات چیت نہیں کرتے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0