پیر‬‮   18   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

دہشتگرد ادارے NIAکی بے شرمی، ممتاز عالم دین مولانا قاسمی کوپوچھ گچھ کیلئے طلب کر لیا

       
مناظر: 714 | 8 Jun 2023  

سرینگر (نیوز ڈیسک )بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میںبدنام زمانہ بھارتی تحقیقاتی ادارے نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے ممتاز کشمیری عالم دین اور مدرسہ دارالعلوم رحیمیہ کے ریکٹر مولانا رحمت اللہ قاسمی کو پوچھ گچھ کیلئے طلب کر لیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق این آئی اے نے مولانا رحمت اللہ قاسمی کو آج سری نگر میں واقع اپنے کیمپ آفس میں پیش ہونے کو کہا ہے۔
انہیں راجوری میں الہدی ایجوکیشن ٹرسٹ (اے ایچ ای ٹی) کی مبینہ فنڈنگ سرگرمیوں سے متعلق ایک معاملے میں طلب کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ این آئی اے نے گزشتہ برس اکتوبر میں بانڈی پورہ میں مولانا قاسمی کے گھر پر چھاپہ مارا تھا۔ اس چھاپے سے قریباً ایک ہفتہ قبل انہوںنے مقبوضہ کشمیر کے اسکولوں میں طلباءکو ہندو بھجن گانے پر مجبور کرنے کے حکومتی حکم کے خلاف پریس کانفرنس کی تھی۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0