بدھ‬‮   23   اکتوبر‬‮   2024
 
 

پہلوانوں نے بھارتی حکومت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا

       
مناظر: 875 | 8 Jun 2023  

 

ممبئی (نیوز ڈیسک ) احتجاج کرنے والے پہلوانوں نے بھارتی حکومت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا۔ بھارت کے ایلیٹ ریسلرز نے فیڈریشن کے چیف برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف جنسی ہراسانی کے الزامات لگائے تھے جس کے بعد ریسلرز دہلی میں کئی ہفتوں سے احتجاج کر رہے ہیں۔ تاہم اب بھارتی حکومت گھٹنے ٹیکتے ہوئے احتجاج کرنے والے پہلوانوں کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہوگئی ہے اور وزیر کھیل انوراگ ٹھاکر نے شفاف تحقیقات کی یقین دہانی کرا دی۔
احتجاج کرنے والے پہلوانوں نے ہوم منسٹر امیت شاہ سے ملاقات کی تھی جس کے بعد ملاقات کے اگلے روز انوراگ ٹھاکر نے بات چیت کے لیے بلا لیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وزیر کھیل انو راگ ٹھاکر نے پہلوانوں کو بات چیت کی دعوت دے دی ہے۔
وزیر کھیل انو راگ ٹھاکر کا کہنا ہے کہ حکومت پہلوانوں سے ان کے ایشوز پر بات چیت کرنے کے لیے رضامند ہے، میں نے ایک بار پھر پہلوانوں کو اس کے لیے بلایا ہے، ریسلنگ فیڈریشن کے چیف کے خلاف جنسی ہراسانی کے الزامات کی شفاف تحقیقات ہوں گی ۔ واضح رہے کہ چند روز قبل دہلی پولیس نے احتجاج کرنے والے پہلوانوں پر تشدد کیا تھا اور کئی پہلوانوں کو گرفتار بھی کیا تھا، دہلی پولیس10 سے زائد پہلوانوں کے فیڈریشن چیف کے خلاف الزامات کے حوالے بیان ریکارڈ کر چکی ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0