بدھ‬‮   30   جولائی   2025
 
 

دو سو سے زائد بھارتی سکھ یاتری جوڑ میلے میں شرکت کیلئے پاکستان پہنچ گئے

       
مناظر: 923 | 9 Jun 2023  

لاہور(نیوز ڈیسک )دو سو سے زائد بھارتی سکھ یاتری اپنے مذہبی تہوار جوڑ میلے میں شرکت کیلئے واہگہ سرحد کے ذریعے پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ گورو ارجن دیوجی کی تقریبات میں شرکت کیلئے سردار گوربچن سنگھ اور سردار جھنگ سنگھ کی سربراہی میں پاکستان آنے والے یاتریوں کا استقبال متروکہ وقف املاک بورڈ کی جانب سے ایڈیشنل سیکرٹری شرائنز رانا شاہد سلیم نے کیا ۔ اس موقع پرپاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی کے پردھان سردار امیر سنگھ و ممبران کمیٹی بھی موجود تھے ۔رانا شاہد سلیم نے اس موقع پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ سکھ یاتریوں کی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے، سکھ یاتریوں کو موسمی شدت سے بچانے کیلئے بہترین اورپرآسائش مارکیوں کا اہتمام کیا گیا ہے، بھارتی سکھ یاتریوں کو خصوصی بسوں کے ذریعے قافلوں کی صورت میں براہ راست گوردوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال روانہ کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین بورڈ کی ہدایات کی روشنی میں سکھ مہمانوں کو طعام و قیام، سکیورٹی اور ٹرانسپورٹ کی سہولیات مفت فراہم کی جائیں گے۔ راناشاہد نے کہا کہ سکھ یاتری10روز تک یہاں قیام کریں گے اور 17جون کو واپس روانہ ہوں گے،حکومت پاکستان کسی سکھ یاتری کا ویزہ نہیں روکتی ،حکومت پاکستان کے دروازے ان یاتریوں کیلئے کھلے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم گروں کی دھرتی پر مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہیں۔سردارگوربچن سنگھ نے کہا کہ پاکستان نانک نام لیواوں کیلئے دوسرے گھر کی مانندہے، یہاں کی سرزمین ہمارے لئے بہت متبرک ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پہنچ کر بہت زیادہ خوشی ہوئی، ہمارے استقبال کیلئے پاکستان کی جانب سے کئے گئے انتظامات شاندار ہیں،دنیا بھر میں بسنے والے نانک نام لیواوں کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں،پاکستان سرکار،عوام ،سکھ دوستوں کے شکر گزار ہیں جوپیار یہاں آکر ملتاہے وہ الفاظ میں بیان نہیں کرسکتے۔پردھان امیر سنگھ اور رانا شاہد سلیم کے بہترین انتظامات کرنے پرشکر گزارہیں۔ پاکستان سکھ گورودوارہ پربندھک کمیٹی کے پردھان سردار امیر سنگھ نے ساتھیوں کے ہمراہ بھارتی سکھ یاتریوں کو امیگریشن اور کسٹمز کی ضروریات کے بعد گورو کا لنگر پیش کیا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0