سرینگر10 جون (نیوز ڈیسک ) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی نے وادی کشمیر اور جموں کے لوگوں پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے حقوق کے لیے متحد ہو کر جدوجہد کریں۔
محبوبہ مفتی نے سرینگر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے آئینی حقوق کے تحفظ کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ کشمیریوں کے آئینی حقوق بلاجواز سلب کر لیے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کے لوگوں کے آئینی حقوق کے تحفظ کو ترجیح دینا بہت ضروری ہے جنہیں غیر منصفانہ طور پر سلب کیا گیا ہے۔محبوبہ مفتی نے کہا کہ یہاں صحافیوںکو جیلوں میں ڈالا جارہا ہے ،ان کے پاسپورٹ ضبط کیے جا رہے ہیں۔ انہوںنے ممتاز عالم دین رحمت اللہ قاسمی کو بدنام زمانہ بھارتی تحقیقاتی ادارے نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی کی طرف سے پوچھ گچھ کیلئے طلب کیے جانے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مذہبی رہنماو¿ں کو بھی حراست میں لیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اس تشویشناک صورتحال سے نمٹنے کی ضرورت ہے ۔
پی ڈی پی سربراہ نے وادی کشمیر اور جموں خطے کے لوگوں پر زور دیا کہ وہ متحد ہو جائیں اور اس بات کا ادراک کر یں کہ بی جے پی تقسیم کو فروغ دے کر ان کا استحصال کر رہی ہے۔
محبوبہ مفتی کی مقبوضہ کشمیر کے لوگوں سے حقوق، شناخت کے تحفظ کے لیے متحد ہونے کی اپیل
مناظر: 708 | 10 Jun 2023