پیر‬‮   18   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

مقبوضہ جموں وکشمیر : بھارتی فوج کا محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کا سلسلہ جاری

       
مناظر: 370 | 10 Jun 2023  

جموں10 جون (نیوز ڈیسک ) بھارت کے غیر قانی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے جموں خطے کے کئی اضلاع میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے جس سے وہاں کے مکینوں کو شدید تکالیف و مشکلات کا سامنا ہے۔
فوجی اور پیرا ملٹری اہلکار بدنام زمانہ ملیشیا ویلج ڈیفنس گارڈز کے ارکان کے ساتھ مل کر پونچھ، راجوری، کشتواڑ، ڈوڈہ، رام بن، جموں، ریاسی اور کٹھوعہ اضلاع کے کئی قصبوں اور دیہاتوں میں مسلمانوں کے گھروں کی تلاشی لے ہیں۔
کنڈی، بدھل، کالاکوٹ، دھرمسال، نوشہرہ، بھمبے، منجاکوٹ، درہال، تھانہ منڈی، سندر بنی، مینڈھر، سورنکوٹ اور خطے کے دیگر علاقوں میں مسلمانوں کو بھارتی فورسز کے ہاتھوں غیر انسانی سلوک اور مظالم کا سامنا ہے۔ ان علاقوں کے مکینوں نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ فورسز کے اہلکار ان کے گھروں میں گھس کر مکینوں کو مارا پیٹتے اور گھریلو اشیاءکی توڑ پھوڑ کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلمانوں نوجوانوں حتی ٰ کہ خواتین سے تھانوں اور فوجی کیمپوں میں پوچھ گچھ کی جا رہی ہے اور اس بہیمانہ عمل نے خطے کے مسلمانوں کی زندگی جہنم بنا دی ہے۔
ادھر بھارتی فوجیوں، پیرا ملٹر ی اور پولیس اہلکاروں نے یکم جولائی 2023 سے شروع ہونے والی ہندو امرناتھ یاترا سے قبل حفاظتی اقدامات کے نام پر وادی کشمیر کے لوگوں کا جینا دوبھر کر دیا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0