جمعرات‬‮   11   ستمبر‬‮   2025
 
 

مقبوضہ کشمیر میں تعینات بھارتی فوجی کی بیوی کو تامل ناڈو میں نیم برہنہ کر کے تشدد کا نشانہ بنا یا گیا

       
مناظر: 250 | 12 Jun 2023  

 

سرینگر (نیوز ڈیسک) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں تعینات ایک بھارتی فوجی نے سوشل میڈیا پر ویڈیو جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسکی بیوی کو ریاست تامل ناڈو کے ضلع ترووناملائی میں 120 کے قریب لوگوں نے نیم برہنہ کرکے بے دردی سے مار پیٹ کا نشانہ بنایا۔
حوالدار پربھاکرن نامی فوجی نے اپنی بیوی کے ساتھ ہونے والے اس بہیمانہ سلوک کی ویڈیو کو ایک ریٹائرڈ لیفٹیننٹ کرنل این تیاگراجن کے ذریعہ شیئر کیا ہے ۔حوالدار پربھاکرن ضلع تروناملائی کے گاؤں پدویدو کا رہائشی ہے۔ اسکا کہنا کہ اسکی بیوری ضلع ترووناملائی میں دکان چلاتی ہے اور ہجوم نے اس کی دکان میں توڑ پھوڑ بھی کی ۔حوالدار نے تامل زبان میں ریکارڈ کئے گئے ویڈیو میں کہا ہے کہ اس نے اس معاملے کی شکایت ایس پی سے کی تھی لیکن اسے صرف یقین دہانی ہی ملی۔ حوالدار نے مزید کہا کہ اسکے خاندان کو مزید حملوں کی بھی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔پولیس کا اس معاملے کے حوالے سے کہنا ہے کہ حوالدار اس معاملے کو چڑھا کر پیش کر رہا ہے، اسکی بیوی رینوگمبل مندر کے ذریعہ لیز پر لی گئی زمین پر دکان چلاتی ہے ، فروری میں رقم کے عوض زمین واپس کرنے کا معاہدہ ہوا تھا لیکن حوالدار کی بیوی اور اس کی ماں نے زمین خالی کرنے سے انکار کر دیا، جس کے بعد دونوں فریقوں کے درمیان جھڑپ ہو گئی۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0