جمعرات‬‮   31   جولائی   2025
 
 

بچوں کے غبارے نے بھارتی فوج کی ہوائیاں اڑادیں

       
مناظر: 917 | 12 Jun 2023  

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) بچوں کے گیس والے غبارے نے بھارتی فوج کی ہوائیاں اڑادیں،اربوں کا دفاعی بجٹ رکھنے والا بھارت بچوں کے رنگ برنگےغبارے سے ڈرگیا۔ تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے علاقے کٹھوعہ کی ایک پہاڑی پر پائے گئے پی آئی اے کے جہاز نما غبارے نے اربوں کا دفاعی بجٹ رکھنے والےبھارت ہوائیاں اڑادیں،غبارہ دیکھ کر بھارتی فوج پریشان ہوگئی ،اور علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ اس دوران بھارتی فوج کی دوڑیں لگ گئی اورایجنسیاں بھی کھوج لگانے پہنچیں،مشترکہ سرچ آپریشن کیا گیا اور ڈرتے ڈرتے غبارے کو پکڑلیا گیا۔
بھارتی فوجیوں نے بچوں کے غبارے کے ساتھ ایسے تصویر بنوائیں کہ جیسے کوئی کسی دہشت گرد کو پکڑ لیا ہو۔خیال رہے کہ یہ بھارت میں اپنی نوعیت کا چھٹا واقعہ ہے،فروری دوہزارسولہ،مارچ دوہزار اکیس، نومبر دوہزار بائیس، جنوری اور مئی دوہزار تیئس میں بھی بھارت سرکار بچوں کے غبارے پکڑ چکی ہے۔جبکہ کبوتر کو بھی گرفتار کر کے بھارتی فوج پسِ زندان تفتیش کرچکی ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0