پیر‬‮   18   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

بی جے پی نے جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت چھین کر کشمیریوں کی بے عزتی کی: کانگریس

       
مناظر: 515 | 13 Jun 2023  

سرینگر (نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کانگریس کے صدر وقار رسول وانی نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی نے جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت چھین کر اور اسے مرکز کے زیر انتظام دو علاقوں میں تقسیم کرکے کشمیریوں کی بے عزتی کی ہے۔
جنوبی کشمیر میں ڈی ایچ پورہ کے علاقے احمد آباد میں ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وقاررسول نے کہا کہ بی جے پی حکومت نے کشمیری عوام کو ہر محاذ پر مایوس کیاہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت میں بالعموم اور جموں و کشمیر میں بالخصوص حکمران بی جے پی کی دھوکہ دہی اور فریب پر مبنی پالیسیوں سے لوگ مایوسی اور ناامیدی کا شکار ہیں۔وقاررسول نے بجلی کی قلت، ناقص راشن کی فراہمی، ترقی کے فقدان اور بے روزگاری سمیت لوگوں کو درپیش مسائل پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0