\
اتوار‬‮   23   ‬‮نومبر‬‮   2025
 
 

بھارتی فوجیوں نے 2کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کرلیا

       
مناظر: 837 | 13 Jun 2023  

 

سرینگر 13جون (نیوز ڈیسک )غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے مختلف اضلاع سے 2کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کر لیاہے۔
بھارتی فوجیوں اور پیراملٹری فورسز کے اہلکاروں نے محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کے دوران ضلع بانڈی پورہ کے علاقے حاجن میں ایک کشمیری نوجوان کو گرفتار کیا۔فوجیوں نے دعویٰ کیا ہے کہ گرفتار کئے گئے نوجوان کے قبضے سے دو دستی بم برآمد کیے گئے ہیں ۔ نوجوان کے خلاف غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون کے تحت مقدمہ درج کیاگیا ہے۔ بھارتی پولیس نے ضلع پونچھ کے علاقے اعلیٰ پیر سے بھی ایک کشمیری نوجوان کو گرفتار کیاہے۔