بدھ‬‮   23   اکتوبر‬‮   2024
 
 

انسانیت کی بدترین دشمن مودی حکومت نے کشمیریوں کے خلاف اعلان جنگ کر رکھا ہے ، غلام گلزار

       
مناظر: 397 | 14 Jun 2023  

سرینگر (نیوز ڈیسک )غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر وائس چیئرمین غلام احمد گلزار نے کہاہے کہ انسانیت کے بدترین دشمن مودی کی قیادت میں آر ایس ایس کی بھارتی حکومت نے کشمیریوں کو اپنا ناقابل تنسیخ حق خود ارادیت کا مطالبہ کرنے پر سزا دینے کیلئے ان کے خلاف جنگ کا اعلان کر رکھا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حریت کانفرنس کے سینئر وائس چیئرمین غلام احمد گلزار نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہاکہ بدنام زمانہ بھارتی تحقیقاتی اداروں این آئی اے ، ایس آئی اے اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی طرف سے کشمیریوں کی گرفتاری اورحریت قائدین کی املاک ضبط کرنے کی کارروائیاں کشمیری عوام کو ڈرانے اور انہیں خوف ودہشت کا نشانہ بنانے کی ایک اور کوشش ہے۔ تاہم انہوں نے کہاکہ بھارتی تسلط سے آزادی کیلئے بے مثال قربانیاں پیش کرنے والے کشمیری کبھی بھی اپنے مادر وطن پر بھارت کے غیر قانونی تسلط کو قبول نہیں کریں ۔غلام احمد گلزار نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی بڑھتی ہوئی ریاستی دہشت گردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مودی کی ہندوتوا حکومت فوجی طاقت کے وحشیانہ استعمال اورگرفتاریوں جیسے ہتھکنڈوں سے کشمیریوں کی حق پر مبنی جدوجہد آزادی کو دبانے میں ہرگز کامیاب نہیں ہو گی ۔انہوں نے کہاکہ مودی حکومت نے نہ صرف مقبوضہ علاقے میں کشمیریوں کو مسلسل محاصرے میں رکھنے کے لیے 10 لاکھ سے زائد قابض فوج تعینات کررکھی ہے بلکہ وہ اپنی انٹیلی جنس ایجنسیوں، تحقیقاتی اداروں، متعصب عدلیہ، ویلج ڈیفنس کمیٹیوں جیسی پرائیویٹ ملیشیاکو کشمیریوں کو مسلسل محکوم رکھنے اورانہیں انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنانے کے لیے استعمال کر رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ مقبوضہ علاقے میں مختلف حیلے بہانوں سے محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کے دوران کشمیریوں کا قتل عام، جبری گرفتاریاں، املاک کی ضبطگی اوروحشیانہ ظلم وتشدد روز کا معمول بن گیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ مقبوضہ علاقے میں نہتے کشمیریوں پر ڈھائے جانیوالے یہ گھنائونے جرائم اس بات کا واضح ثبوت ہیں کہ ہندوتوا طاقتیں جموں وکشمیر پر اپنے غیر قانونی قبضے کوطول دینے کیلئے ہر چیز کو فوجی بوٹوں تلے روند رہی ہیں۔ غلام گلزر نے کہاکہ فوجی جارحیت اور طاقت کے وحشیانہ استعمال سے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو دبانے میں ناکامی کے بعد بھارت نے غیر قانونی طورپر نظربند حریت رہنمائوں کی جائیدادیں ضبط کرنے کی ایک بڑی مہم شروع کی ہے، جس سے بھارت کی بوکھلاہٹ ظاہر ہوتی ہے ۔انہوںنے کہاکہ بھارت کی نوآبادیاتی ذہنیت اور اسرائیلی طرز پر ان بزدلانہ کارروائیوں کا مقصد کشمیریوں کے جذبہ حریت کو کمزور کرنا اور انہیں جموںو کشمیر پر اپنا غیر قانونی تسلط قبول کرنے پر مجبور کرنا ہے ۔ غلام احمد گلزار نے خبردار کیا کہ مقبوضہ علاقے میں اس طرح کی گھنائونی کارروائیاں عالمی سطح پر بھارت کیلئے مزید شرمندگی کا باعث بنیں گی ۔انہوں نے غیر قانونی طورپر جیلوںمیں قید حریت رہنمائوں کے جذبہ حریت کو سلام پیش کرتے ہوئے کہاکہ یہ گمنام ہیروز تحریک آزادی کشمیر کا بیش قیمت اثاثہ ہیں اور ان کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیاجائیگا۔انہوں نے اقوام متحدہ، عالمی ریڈ کراس کمیٹی اور انسانی حقوق کی دیگربین الاقوامی تنظیموں پر زور دیا کہ وہ کشمیریوں کو ہندوتوا دہشت گردی سے بچانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں جس سے مقبوضہ کشمیرمیں انسانیت اور امن کوسنگین خطرہ لاحق ہے ۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0