سری نگر (نیوز ڈیسک )بدنام زمانہ بھارتی تحقیقاتی ادارے نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) کی ایک خصوصی عدالت نے پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کے رہنما وحید الرحمن پرہ کی تین ماہ کے فیلو شپ پروگرام کیلئے امریکہ جانے کی اجازت کے لیے دائر درخواست کو مسترد کر دیا ہے۔ وہ ویلےYALE یونیورسٹی میں 3 ماہ کے پیس فیلوشپ پروگرام میں شرکت کیلئے جانا چاہتے تھے۔
وحید پرہ کو پر مجاہدین کے ساتھ قریبی روابط کے ساتھ ساتھ آزادی کی سرگرمیوں کو فنڈنگ کے بے بنیادالزامات کا سامنا ہے۔انہیں 25مئی 2022کو مقبوضہ علاقے کی ہائیکورٹ نے مختلف شرائط کے تحت ضمانت دی تھی جن میں ایک یہ بھی ہے کہ وہ ٹرائل کورٹ کی پیشگی اجازت کے بغیر کشمیر نہیں چھوڑ سکتے، انہیں اپنا پاسپورٹ تفتیشی افسر کے حوالے کرنے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔انہوں نے ان شرائط پر عمل کرتے ہوئے بیرون ملک سفر کی درخواست دی تھی تاہم پبلک پراسیکیوٹر (پی پی) نے درخواست پر اعتراض کیا۔