نئی دہلی(نیوز ڈیسک ) نئی دہلی کی ایک عدالت نے انسانی حقوق کے معروف کشمیری کارکن خرم پرویز اور صحافی عرفان معراج کی عدالتی تحویل میں مزید توسیع کر دی ہے۔انکے عدالتی ریمانڈ میں 2020 میں غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون یو اے پی اے کے تحت درج ایک جھوٹے میں مزید توسیع کی گئی۔
بدنام زمانہ بھارتی تحقیقاتی ادارے نیشنل انویسٹی گیشن ایجسنی (این آئی اے ) نے اکتوبر 2020 میں خرم پرویز اور عرفان معراج کے خلاف نام نہاد غیر ملکی فنڈنگ سے متعلق مقدمہ درج کیا تھا۔
پٹیالہ ہاوس کورٹ کے پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سنجے گرگ نے ان دونوں کی عدالتی حراست میں توسیع کے لیے این آئی اے کی درخواست 9جون کومنظور کی۔
این آئی اے نے 180 دن کی توسیع کی درخواست کی تھی تاہم عدالت نے مزید 45 دن کی توسیع کی۔
دہلی کی عدالت نے خرم پرویز، عرفان معراج کی عدالتی تحویل میں توسیع کردی
مناظر: 712 | 15 Jun 2023