\
ہفتہ‬‮   7   فروری‬‮   2026
 
 

منی پور خانہ جنگی ، مودی سرکار قابو پانے میں ناکام ، 24 گھنٹوں میں 9افراد ہلاک

       
مناظر: 514 | 15 Jun 2023  

نئی دہلی (نیوز ڈیسک ) بھارتی ریاست منی پور میں خانہ جنگی شدت اختیار کر گئی، گزشتہ 24گھنٹوں میں پر تشدد واقعات میں خاتون سمیت 9افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق امپھال میں بی جے پی کی خاتون وزیرِ صنعت کا گھر جلا دیا گیا جبکہ اب تک خانہ جنگی کے باعث سینکڑوں افراد ہلاک جبکہ ایک لاکھ سے زائد دربدر ہو چکے ہیں۔ بھارتی میڈیا کاکہنا ہے کہ پولیس، بی ایس ایف اور فوج کے 50 ہزار اہلکار تعینات کرنے کے باوجود مودی سرکار خانہ جنگی پر قابو پانے میں ناکام ہوچکی ہے، منی پور کی عوام نے مودی سرکار پر خانہ جنگی کو دانستہ ہوا دینے کا بھی الزام لگادیا۔ عوام کاکہنا ہے کہ خانہ جنگی کا بہانہ بنا کر نریندر مودی منی پور کے قبائلی تشخص کو ختم اور انتہا پسند ہندو نظریہ مسلط کرنا چاہتا ہے اور ریاست منی پور پر اپنی گرفت مضبوط کرنا چاہتا ہے۔ یاد رہے کہ ریاست منی پور میں 3مئی سے انٹرنیٹ بندش اور کرفیونافذ ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0