\
ہفتہ‬‮   7   فروری‬‮   2026
 
 

پاکستان پر اللہ کی رحمت ، بپرجوائےنے بھارت میں تباہی مچا دی ، 3 ہزار سے زائد بجلی کے کھمبے گرگئے

       
مناظر: 318 | 16 Jun 2023  

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) سمندری طوفان بپرجوائے گزشتہ شب کیٹی بندر سے 150 کلو میٹر دور گجرات میں کچھ سے ٹکرا گیا جس کی وجہ سے تحصیل مالیا کے 45 دیہات بجلی سے محروم ہوگئے۔ بپرجوئے گجرات سے ٹکرایا تو اس دوران طوفانی ہواؤں نے ہر چیز کو اپنی جگہ سے ہلا کر رکھ دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق طوفانی ہواؤں کی وجہ سے ساڑھے 3 ہزار سے زائد بجلی کے کھمبے گرگئے جب کہ سیکڑوں درخت جڑ سے اکھڑ گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بجلی کےکھمبے گرنے سےگجرات کی تحصیل مالیا کے 45 دیہات میں بجلی معطل ہوگئی اور مختلف حادثات میں 22 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
گجرات میں ہواؤں کی رفتار 115 سے کم ہوکر 105 کلو میٹر فی گھنٹہ ہوگئی
بھارتی گجرات میں ہواؤں کی رفتار 115 سے کم ہوکر 105 کلو میٹر فی گھنٹہ ہوگئی جب کہ طوفان کے باعث راجستھان میں آج شدید بارشوں کا امکان ہے۔ سمندری طوفان بپرجوائے نے بھارت کی ریاست گجرات میں سوروشتراکچھ ساحل سے ٹکراتا ہوا شمال مشرقی زمینی علاقے میں داخل ہوگیا۔ ادھر نیشل ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق سمندری طوفان نے بھارتی گجرات کی ساحلی پٹی پرلینڈ فال مکمل کرلیا، طوفان کیٹی بندر سے 125 کلو میٹر جنوب مغرب میں موجود ہے، طوفان کمزور ہوکر سائیکلون اور شام تک ڈپریشن میں تبدیل ہونےکا امکان ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0