سرینگر(نیوز ڈیسک ) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سرینگر میں آج بھارتی بارڈر سکیورٹی فورس کا ایک کانسٹیبل دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہو گیا۔
سی آر پی ایف کانسٹیبل پاٹل سرینگر کے علاقے نوگام میں اپنے کیمپ میں مردہ پایا گیا ۔اس کی موت کی وجہ حرکت قلب بند ہونابتائی جاتی ہے ۔قابض حکام کے مطابق کانسٹیبل کی موت کی وجوہات کا پتہ لگانے کیلئے اس کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال بھیج دی گئی ہے۔
سرینگر :بھارتی بی ایس ایف اہلکار دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک
مناظر: 390 | 17 Jun 2023