ممبئی (نیوز ڈیسک ) بھارتی سیاسی جماعت کانگریس کے سینئر رہنما جے رام رمیش نے کہا ہے کہ نریندر مودی حکومت کی نیت اور پالیسیوں کی وجہ سے ہندوستان کے ٹوٹنے کے امکانات بڑھ رہے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بڑھتے ہوئے معاشی عدم استحکام اور مذہب، ذات پات اور زبان کی بنیاد پر پولرائزیشن کی حوصلہ افزائی نے ہندوستانی ریاست کو کمزور کر دیا ہے۔ انہوں نے یہ کہتے ہوئے متنبہ کیا ، میں یہ واضح طور پر کہنا چاہتا ہوں کہ ملک کے ٹوٹنے کا واضح خطرہ منڈلا رہا ہے۔ ہیومن رائٹس واچ، ایمنسٹی انٹرنیشنل اور ہیومن رائٹس این جی اوز نے با رہا نشاندہی کی ہے کہ بھارتی اقلیتیں اور مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام بھارتی نسل کشی کے رجحانات کی وجہ سے زیادہ خطرے میں ہیں۔
کانگریس لیڈر نے بھارت کے ٹوٹنے کی وارننگ دے دی
مناظر: 329 | 23 Dec 2022