پیر‬‮   18   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

حق خودارادیت مانگنے کی پاداش میں معصوم کشمیریوں کو بھارتی فوج ہاتھوں قتل و غارت کا سامنا

       
مناظر: 333 | 17 Jun 2023  

 

سرینگر17 جون (نیوز ڈیسک ) سیاسی ماہرین اور تجزیہ نگاروں نے کہا ہے کہ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر مسلسل وحشیانہ بھارتی فوجی قبضے کی زد میں ہے جہاں گزشتہ سات دہائیوں سے لوگوں کے حقوق سلب ہیں۔
سیاسی ماہرین اور تجزیہ کاروں نے سرینگر میں اپنے بیانات اور انٹرویوز میں کہا کہ بھارتی فوجیوں نے مقبوضہ علاقے کو اس کے باشندوں کے لیے جہنم بنا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فوجی 1947 سے کشمیریوں کے تمام حقوق کی مسلسل خلاف ورزی کر رہے ہیں۔
سیاسی ماہرین اور تجزیہ کاروں نے افسوس کا اظہار کیا کہ کشمیریوں کو حق خودارادیت کا مطالبہ کرنے پر بے رحمی سے قتل اور تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور ان کی تذلیل کی جا رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مقبوضہ علاقے میں 1989 سے اب تک 96ہزار1سو96 کشمیری شہید، 1 لاکھ 67ہزار9سو 85گرفتار کیے گئے جبکہ 1لاکھ 10ہزار 4سو99 عمارتوں کوتباہ کیا گیا۔
سیاسی ماہرین اور تجزیہ کاروں نے نشاندہی کی کہ انسانی حقوق کے متعدد عالمی اداروں نے بھی اپنی رپورٹوں میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانیت کے خلاف بھارت کے سنگین جرائم کا ذکر کیا ہے، عالمی برادری کو بھی چاہیے کہ وہ مقبوضہ علاقے میں جاری بھارتی جبر پر اپنی مجرمانہ خاموش ترک کے اور کشمیریوں کو انکا ناقابل تنسیخ حق، حق خودرادیت دینے کیلئے بھارت پر دباؤ ڈالے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0