سرینگر17 جون (نیوز ڈیسک )بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی پیرا ملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کی ایک گاڑی کی ٹکر سے سری نگر میں دو بچوں کی ماں جانبحق ہو گئی۔
سی آر پی ایف کی گاڑی نے سری نگر کے علاقے عبداللہ پل راج باغ کے قریب دانستہ طور پر ایک موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں اس پر سوار دو کمسن لڑکوں کی ماں جاں بحق اور ایک بیٹا زخمی ہوگیا۔
ایک مقامی شخص نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ سی آر پی ایف کی گاڑی نے جان بوجھ کر سیکوٹر پر سوار ماں بیٹے کو ٹکر ماری۔
انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی فورسز کو کالے قانون آرمڈ فورسز اسپیشل پاورز ایکٹ کے تحت بے لگام اختیارات دیے گئے ہیں اور بے گناہ لوگوں کے قتل پر ان سے کوئی باز پرس نہیں کی جاتی۔