ممبئی (نیوز ڈیسک ) بھارت میں ایک اور مسلمان پر انتہا پسند ہندو جنونیوں کی جانب سے بہیمانہ تشدد کیے جانے کا واقعہ پیش آگیا۔ انتہاپسندوں کی جانب سے مسلمان پر تشدد کے واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ افسوس ناک واقعہ بھارتی ریاست اتر پردیش (یو پی) کے ضلع بلند شہر میں پیش آیا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جنونی انتہا پسندوں کی جانب سے ساحل نامی ایک مسلمان نوجوان کے سر کے بال کاٹ کر اسے درخت سے باندھ دیا جاتا ہے۔ انتہا پسندوں کی جانب سے زبردستی ساحل نامی مسلمان نوجوان سے جے شری رام کے نعرے بھی لگوائے جاتے ہیں۔
بھارت میں ایک اور مسلمان پر جے شری کے رام کے نعرے لگوانے کیلئے ہندو انتہا پسندوں کاتشدد
مناظر: 704 | 19 Jun 2023
