پیر‬‮   18   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

بھارت کشمیریوں کی جدوجہد کو دبانے کے لیے جنسی تشدد کو ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے: رپورٹ

       
مناظر: 617 | 19 Jun 2023  

سرینگر19جون (نیوز ڈیسک) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں خواتین بھارتی فورسز کی بربریت کا سب سے زیادہ شکار ہیں کیونکہ بھارت کشمیریوں کی حق خودارادیت کی جدوجہد کو دبانے کے لیے جنسی تشدد کو ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہاہے۔
کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے آج ”تنازعات میں جنسی تشدد کے خاتمے” کے عالمی دن کے موقع پر جاری کی گئی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بھارتی فورسز کے اہلکاروں نے مقبوضہ علاقے میں گزشتہ 34سال کے دوران 11ہزار259سے زائد خواتین کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت مقبوضہ جموں کشمیرمیں جان بوجھ کر خواتین کو نشانہ بنا رہا ہے تاکہ کشمیریوں کی تذلیل کی جائے اور انہیں خوفزدہ کیا جا ئے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کنن پوش پورہ میںاجتماعی عصمت دری، شوپیان میں عصمت دری اور دوہراقتل اور کٹھوعہ میں ایک کمسن بچی کی عصمت دری اور قتل مقبوضہ علاقے میں تعینات بھارتی فورسز کے سفاکانہ چہرے کی عکاسی کرتے ہیں۔ بھارتی فوجیوں نے 23فروری1991 کی رات کو ضلع کپواڑہ کے علاقے کنن پوش پورہ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران 100 کے قریب خواتین کی اجتماعی عصمت دری کی۔ بھارتی فورسز نے29مئی 2009کو ضلع شوپیاں میں دو خواتین آسیہ اورنیلوفر کو اغوا کرکے اجتماعی عصمت دری کا نشانہ بنایا اور بعد میں دوران حراست قتل کردیا۔ان کی لاشیں اگلی صبح علاقے میں ایک ندی سے برآمد ہوئیں۔جنوری 2018میں جموں کے علاقے کٹھوعہ میں ایک 8 سالہ مسلم بچی آصفہ بانو کو بھارتی پولیس اہلکاروں اور فرقہ پرست ہندوئوں نے اغواکرکے بار باراجتماعی عصمت دری کا نشانہ بنایا۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ اب تک مقبوضہ علاقے میں ایسے گھنائونے جرائم میں ملوث کسی بھی بھارتی فوجی یا پولیس اہلکار کو سزا نہیں دی گئی۔رپورٹ کے مطابق دو درجن سے زائد کشمیری خواتین کو جیلوں میں غیر قانونی نظربندی اور ذہنی اذیت کا سامنا ہے۔ رپورٹ میں کہاگیاہے کہ کشمیری کنن پوش پورہ میں اجتماعی عصمت دری کے المناک سانحے سمیت مقبوضہ جموں وکشمیرمیں اسی طرح کے کئی دیگر غیر انسانی واقعات کو کبھی نہیں بھولیں گے۔ رپورٹ میںخواتین کے حقوق کی عالمی تنظیموں پر زور دیا گیاکہ وہ کشمیری خواتین کی حمایت میں اپنی آواز بلند کریں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0