جمعرات‬‮   18   ستمبر‬‮   2025
 
 

اسمبلی انتخابات منعقد ہونے کی وجہ سے کشمیری عوام میں غم و غصہ بڑھ رہا ہے ، عمر عبداللہ

       
مناظر: 513 | 20 Jun 2023  

 

سرینگر (نیوز ڈیسک )نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات منعقد نہ ہونے کی وجہ سے کشمیری میں غم وغصہ بڑھ رہا ہے کیونکہ تمام سیاسی جماعتیں مقبوضہ علاقے میں جلد از جلد انتخابات کاانعقاد چاہتی ہیں۔
عمر عبداللہ نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں گزشتہ پانچ سال سےکوئی منتخب حکومت نہیں ہے ۔ انہوں نے کہاکہ آخری بار2014میں جموں وکشمیر اسمبلی کے انتخابات ہوئے تھے۔انہوں نے کہاکہ جمہوریت ہمارے خون اورثقافت میں شامل ہے۔ عمر عبداللہ نے ٹویٹ میں مزید کہاکہ ‘ہندوستان دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہے، ہندوستان جمہوریت کا مندر ہے ‘ جیسے نعرے سننے میں تو ٹھیک ہیں تاہم مقبوضہ علاقے میں جمہوریت قائم نہیں ہے ۔