سرینگر 20جون (نیوز ڈیسک )غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں مودی حکومت کی طرف سے سوشل میڈیا صارفین پر تازہ ترین حملے میں، نئی دلی کے زیر کنٹرول ریاستی تحقیقاتی ادارے ایس آئی اے نے منگل کو وادی کشمیر کے چار اضلاع میں متعدد مقامات پر چھاپے مارے۔
NIA یہ چھاپے سرینگر، اسلام آباد، پلوامہ اور کپواڑہ اضلاع میں ان سوشل میڈیا پلیٹ فارموں کے ذریعے بھارت مخالف پروپیگنڈہ پھیلائے جانے کی آڑ میں مارے گئے ہیں ۔ایس آئی اے نے پوری وادی کشمیر میں کپواڑہ، اسلام آباد، پلوامہ، اور سرینگر اضلاع میں چھ مقامات پر چھاپے مارے اور تلاشیاں لیں جو کہ سوشل میڈیا کے غلط استعمال سے متعلق جاری تحقیقات کاحصہ تھے۔ایس آئی نے صبح سویرے مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے بھارت مخالف جذبات پھیلانے میں ملوث افراد اور گروپوں کو بے نقاب کرنے کی آڑ میں چھاپے مارے ۔ ایس آئی اے کے اہلکاروں نے چھاپوں کے دوران موبائل فون، سم کارڈز، لیپ ٹاپس اور دیگر ڈیجیٹل آلات بھی ضبط کئے۔