پیر‬‮   23   ستمبر‬‮   2024
 
 

بھارت کی وجہ سے تنازعات حل نہیں بلکہ قائم ہو رہے ہیں،حنا ربانی کھر کی امریکی نشریاتی ادارے سے گفتگو

       
مناظر: 827 | 22 Jun 2023  

 

اسلام آباد 22جون (نیوز ڈیسک )وزیر مملکت برائے امور خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ بھارتی وزیرِ اعظم کے دورہ امریکہ کو اسلام آباد دو خود مختار ممالک کے تعلقات کو اچھی نظر سے ہی دیکھنا چاہے گا لیکن دنیا کو بھی یہ دیکھنا ہوگا کہ ہمارے پڑوسی کی وجہ سے تنازعات حل نہیں بلکہ قائم ہو رہے ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق امریکی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے حنا ربانی کھر نے کہا کہ بھارت نے 2019 میں پاکستان کے خلاف لڑاکا طیاروں کے ذریعے جارحیت کا ارتکاب کیا۔ انہوںنے کہا کہ علاقائی سکیورٹی کے حوالے سے بھارت کی طرف سے جو موقف اپنایا جارہا ہے دنیا کو اس بات کا جائزہ لینا چاہئے کہ خطے کے اس پر کیا اثرات مرتب ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ اس سے خطہ میں تنازعات حل ہونے کی بجائے تنازعات موجود رہیں گے جو خطہ کیلئے اچھا نہیں ہوسکتا۔وزیرِ مملکت برائے امور خارجہ نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ کوئی بھی چیز خطہ اور پاکستان کیلئے غلط نہ ہو۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے قیام کے بعد دہائیوں تک پاکستان کے مغربی دنیا کے ساتھ قریبی روابط رہے ہیں، امریکہ اور یورپ کے ساتھ ساتھ پاکستان کے چین کے ساتھ بھی سٹریٹیجک تعلقات رہے ہیں، ہم دونوں کے ساتھ تعلقات کو قائم رکھنا چاہتے ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0