اتوار‬‮   8   ستمبر‬‮   2024
 
 

نئی دلی:تہاڑ جیل میں قیدیوں اور جیل وارڈن کے درمیان جھڑپ، 21قیدی زخمی

       
مناظر: 645 | 23 Jun 2023  

 

نئی دلی (نیوز ڈیسک )بھارتی دارلحکومت نئی دلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل جہاں کشمیری حریت قائدین کی بڑی تعداد غیر قانونی طورپر نظربند ہیں، قیدیوں اور جیل وارڈن کے درمیان لڑائی میں کم سے کم 21قیدی زخمی ہو گئے ہیں ۔
تہاڑ جیل انتظامیہ نے جمعرات کو الصبح جیل کی وارڈ نمبر 8میں تلاشی کی مہم شروع کی ۔ اس دوران ایک سیل سے موبائل فون برآمد کیا گیا۔ اس کے بعد قیدیوں اور جیل وارڈن کے درمیان جھڑپ شروع ہو گئی ، جھڑپ میں کئی قیدی زخمی ہو گئے ۔ زخمیوں میں سے 17کو معمولی چوٹیں آئیں جبکہ 4شدید زخمی ہوئے ،جنھیں ہسپتال منتقل کردیاگیا۔جیل انتظامیہ نے جمعرات کی صبح ساڑھے پانچ بجے کے قریب تلاشی کی مہم شروع کی ۔ تلاشی کی کارروائی کے دوران موبائل فون کے علاوہ کئی سم کارڈز بھی برآمد کئے گئے ۔ پوچھ گچھ کے دوران ایک قیدی نے موبائل فون رکھنے کا اعتراف کیا۔موبائل فون کی برآمدگی کے لیے جیل ملازمین کنٹرول روم سے بیرک تک اس کے ساتھ گئے۔ بیرک پہنچنے پر وہاں موجود دیگر قیدیوں نے جیل انتظامیہ پر حملہ کردیا ۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0