پیر‬‮   18   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

کشمیری خواتین بھارتی ریاستی دہشت گردی کا سب سے بری طرح نشانہ بن رہی ہیں، محمود ساغر

       
مناظر: 307 | 23 Jun 2023  

 

اسلام آباد 23 جون (نیو زڈیسک )کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیرشاخ نے کہا ہے کہ آج دنیا بھر میں بیوائوں کا عالمی دن منا یاجارہا ہے تاہم غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کی وجہ سے جنوری 1989 سے اب تک 22ہزار960 کشمیری خواتین بیوہ ہوچکی ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیرشاخ کے کنوینر محمود احمد ساغر نے اسلام آباد سے جاری ایک بیان میں کہاکہ کشمیری خواتین قابض بھارتی افواج کے ہاتھوں مسلسل ظلم وتشدد کانشانہ بن رہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ مقبوضہ جموں کشمیر میں 25 سو کے قریب کشمیری خواتین کے شوہروں کو بھارتی فورسز نے گرفتارکرنے کے بعد حراست کے دوران لاپتہ کردیاہے جنہیں نیم بیوائوں کا نام دیاگیاہے۔ محمود احمد ساغر نے کہاکہ کشمیری خواتین جنگ کے سائے میں زندگی گزار رہی ہیں اور انہیں بیوگی کا تلخ تجربہ دنیا کے کسی بھی فرد سے زیادہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ کشمیری خواتین مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کا سب سے بری طرح نشانہ بن رہی ہیں۔ ہزاروں خواتین اپنے شوہروں، بھائیوں اور بیٹوں کو کھو چکی ہیں کیونکہ انہیں بھارتی فوجیوں نے شہید یا حراست کے دوران لاپتہ کردیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ عالمی برادری کو کشمیری بیوائوں اور نیم بیوائیں کے صدمے کو نہیں بھولنا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہاکہ آج کا دن کشمیری بیوائوں اور رنیم بیوائیں کے دکھوں کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کا دن ہے۔
ادھر پاسبان حریت جموں وکشمیر کے شعبہ خواتین کی سربراہ مہناز قریشی نے مظفر آباد سے جاری ایک بیان میں کہاکہ آج جب دنیا بھر میں بیوائوں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے تاہم مقبوضہ جموں وکشمیرمیں قابض بھارتی فوجیوں نے 23ہزار کے قریب کشمیری خواتین کے شوہروں کو شہید کرکے انہیں بیوہ بنا دیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ بھارتی دہشت گرد فوجیوں نے مقبوضہ علاقے میں25سو کے قریب کشمیری خواتین کے شوہروں کو گھروں سے اغوا کرنے کے بعد دوران حراست لاپتہ کر دیا ہے جس کی وجہ سے وہ نیم بیوائوںکی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں ۔ مہناز قریشی نے مزید کہاکہ 1989سے اب تک بھارتی فوجیوں نے دس ہزار سے زائد کشمیریوںکو حراست کے دوران لاپتہ کر دیا ہے ۔انہوں نے عالمی برادری اور اقوامِ متحدہ سے اپیل کی کہ وہ ہزاروں کشمیری خواتین کے شوہروں کو دوران حراست لاپتہ کرنے میںملوث بھارتی فوجی افسروں اور اہلکاروں کو جواب دہ ٹھہرائیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0