\
اتوار‬‮   23   ‬‮نومبر‬‮   2025
 
 

پونچھ: حملے میں بھارتی فوجی زخمی

       
مناظر: 760 | 24 Jun 2023  

 

جموں 24 جون (نیوز ڈیسک )بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے پونچھ ضلع میں ایک حملے میں بھارتی فوج کا ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔
بھارتی فوجی ضلع کے علاقے گلپور میں نامعلوم مسلح افراد کی فوج کی گشتی پارٹی پر فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہوا۔
واقعے کے فوراً بعد بھارتی فوجیوں نے حملہ آوروں کو پکڑنے کے لیے علاقے کو گھیرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کر دیا۔ آخری اطلاعات تک آپریشن جاری تھا۔
دریں اثنا، ایک اٹھارہ سالہ لڑکا جس کی شناخت آدتیہ کے نام سے ہوئی ہے، جموں خطہ کے قصبے راجوری کے جواہر نگر علاقے میں اپنے گھر کے اندر لٹکا ہوا پایا گیا۔
جموں کے علاقے گول گجرال میں ایک اور نوجوان روہت کمارپراسرار حالات میں مردہ پایا گیا۔ رپورٹس کے مطابق روہت کمار جمعرات کو لاپتہ ہو ا تھا۔