بدھ‬‮   30   اکتوبر‬‮   2024
 
 

بھارت : مختلف علاقوں میں فورسز اہلکاروں اور نامعلوم مسلح افراد کے درمیان شدید فائرنگ

       
مناظر: 372 | 24 Jun 2023  

امپھال (نیوز ڈیسک)شورش زدہ بھارتی ریاست منی پور کے مختلف علاقوںمیں آج فورسز اہلکاروں اور نامعلوم مسلح افراد کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔ فائرنگ کے واقعات دارلحکومت امپھال ایسٹ اور کانگ پوکپی اضلاع کے مختلف علاقوں پیش آئے۔
فائرنگ سے ایک خاتون سمیت کم از کم دو افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
ذرائع ابلاغ کی اطلاعات میں کہا گیا ہے کہ مسلح حملہ آوروں کا ایک گرو پ آج( جمعہ) سہ پہر کو امپھال ضلع کے مشرقی علاقے یانگنگ پوکپی میں نمودار ہوا اور خودکار ہتھیاروں سے اورنگ پٹ اور گوالتابی کے خالی دیہات میں موجود فورسز اہلکاروں پر فائرنگ کی۔ وائی کے پی آئی اور سی جانگ نامی علاقوں میں لوگوں کے ہجوم نے جس میں بڑی تعداد میں خواتین بھی تھیں فورسز کی نقل وحرکت میں رکاوٹ پیدا کی۔ گزشتہ روز امپھال کے مغربی ضلع کے شمالی بولجنگ میں نامعلوم بندوق برداروں نے دو فورسز اہلکار فائرنگ کر کے زخمی کر دیے تھے۔
دریں اثنا، بھارتی فوج، آسام رائفلز اور دیگر فورسز اہلکار ریاست کے مختلف حصوں میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0