ہفتہ‬‮   12   اکتوبر‬‮   2024
 
 

مودی حکومت کشمیریوں کی منظم نسل کشی میں تیزی لائی ہے: جی اے گلزار

       
مناظر: 972 | 25 Jun 2023  

سرینگر25جون(نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میںکل جماعتی حریت کانفرنس کے وائس چیئرمین غلام احمد گلزار نے کہا ہے کہ جعلی مقابلوں میں نہتے شہریوں کی شہادتوں میں حالیہ اضافے سے ظاہر ہوتا ہے کہ مودی حکومت نے کشمیریوں کی منظم نسل کشی کی مہم میں تیزی لائی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق غلام احمد گلزار نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران بھارتی فورسز نے کنٹرول لائن کے قریب سرحدی علاقوں میں ایک درجن سے زائد بے گناہ کشمیریوں کو شہید کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس بہیمانہ اورظالمانہ مہم کا مقصد علاقے میں کشمیریوں کا صفایا کرنا ، آبادی کا تناسب تبدیل کرنا اور غیر مقامی لوگوں کو آباد کرنا ہے۔ انہوں نے حال ہی میں شہید ہونے والے نوجوانوں اور تحریک آزادی کے دیگر شہدا ء کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ اپنا مقدس لہو پیش کرنے والے یہ نوجوان کشمیری عوام کے حقیقی ہیرو ہیںجو ہمارے بہتر کل کے لیے اپنا آج قربان کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فورسز کشمیریوں کی نسل کشی پر تلی ہوئی ہیں اور وہ کشمیر کو قبرستان اور ویران زمین میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔ غلام احمد گلزار نے کہا کہ مختلف حیلوں بہانوں سے کشمیریوں کا قتل عام بھارتی فورسز کا پسندیدہ مشغلہ اور منافع بخش کاروبار بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قاتل فورسز کے اہلکاروں کو انعامات اور ترقیاں دی جاتی ہیں اور اس پالیسی نے بھارتی افواج کو اندھا کر دیا ہے۔انہوں نے کہاکہ شاید ہی کوئی دن ایسا گزرتا ہو جب معصوم کشمیری وحشی اور قاتل بھارتی فورسز کی گولیوں کا نشانہ نہ بنتے ہوں۔ حریت رہنما نے کہا کہ انعامی پالیسی نے بھارتی فوج کی مختلف اکائیوں کے درمیان مقابلہ شروع کر دیا ہے اور وہ انعامات اور ترقیوں کے حصول کے لیے زیادہ سے زیادہ کشمیریوں کو قتل کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 5اگست 2019سے بھارتی فورسز مختلف مواقع پر آٹھ سو سے زائد کشمیریوں کو شہید کر چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کشمیریوں کے قتل پرانعامات دے رہا ہے اورخونخوار فوجیوں نے کشمیر کو قتل گاہ میں تبدیل کر دیا ہے۔ غلام احمد گلزار نے آزادی پسند کشمیریوں کی گرفتاریوں اور جائیدادوں کو ضبط کرنے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بدنام زمانہ بھارتی ایجنسیوں نے علاقے میں افراتفری اور خوف و ہراس پھیلا رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس قسم کے بزدلانہ ہتھکنڈوں سے کشمیریوں کو ڈرایا نہیں جا سکتا۔ کشمیری اپنے حق خودارادیت کے لیے بے مثال قربانیاں دے رہے ہیں اور وہ دن دور نہیں جب یہ عظیم قربانیاں رنگ لائیں گی اور کشمیری بھارت کی غلامی سے آزادی حاصل کریں گے۔ انہوں نے بھارتی فورسز کی جانب سے انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزیوں پر دنیا کی مجرمانہ خاموشی پر مایوسی کا اظہار کیا اور عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ اپنی دوغلی اور دوہرے معیار کی پالیسی ترک کرے اور اس سے پہلے کہ بہت دیر ہو جائے ،بھارت کو لگام ڈالنے کے لیے آگے آئے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0