سرینگر 27جون (نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر نے اعلان کیا ہے کہ حسب سابق اسلامی شریعت اور تعلیمات کے مطابق عید الاضحی کی نماز سرینگر کے تاریخی عیدگاہ میں جمعرات کو صبح 9بجے ادا کی جائے گی۔
انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر نے ایک بیان میں کہاہے کہ بارش اور موسم خراب ہونے کی صورت میں مقررہ وقت پر تاریخی جامع مسجد سرینگر میںنماز عید الاضحی اداکی جائیگی۔بیان میں مسلمانوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اسلامی طرز پر نظم و ضبط کا مظاہرہ کرکے قبل از وقت نماز عید کیلئے عیدگاہ میںاپنی حاضری یقینی بنائیں۔انجمن اوقاف نے عید الاضحی اور قربانی کے پیش نظر ایک بار پھر قابض حکام سے میرواعظ کشمیر میر واعظ عمر فاروق کو رہا کرنے کا مطالبہ دوبارہ دہرایا ہے جو اگست 2019سے مسلسل گھر میں نظر بند ہیں۔ان کی مسلسل نظربندی کی وجہ سے کشمیری عوا م میں سخت اضطراب اور بے چینی پائی جاتی ہے۔
انجمن اوقاف کی طرف سے نماز عید کے اوقات کا اعلان، میر واعظ کی رہائی کامطالبہ
مناظر: 579 | 27 Jun 2023