پیر‬‮   18   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

بھارتی فوجیوں نے ایک نہیں دومساجد میں نمازیوں کو جے شری رام کے نعرے لگانے پر مجبور کیا،عمر عبداللہ

       
مناظر: 768 | 27 Jun 2023  

 

سرینگر 27جون (نیوز ڈیسک )غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمرعبداللہ نے ضلع پلوامہ کی ایک مسجد میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے لوگوں کو جئے شری رام کے نعرے لگانے پر مجبور کرنے کے واقعہ کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ افسوسناک واقعہ ایک نہیں بلکہ دو مساجد میں پیش آیا ہے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق عمر عبداللہ نے اسلام آبادٹائون میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ ایک نہیں بلکہ دو مساجد میں پیش آیا ہے اور قابض انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ اس واقعے کی تحقیقات کرے اور اس میں ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کرے۔انہوں نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں مسلح مزاحمت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جب تک بھارت میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت قائم ہے کشمیری اپنی جدوجہد آزادی جاری رکھیں گے ۔انہوں نے کہا کہ راجوری اور پونچھ اضلاع میں مسلح مزاحمت جاری ہے جو اس پہلے ماضی میں اتنا مضبوط کبھی نہیں تھی۔ انہوں نے کہا کہ جب تک بی جے پی اقتدار میں ہے جموں و کشمیر میں امن قائم نہیں ہوسکتا۔عمر عبداللہ نے کہاکہ عسکریت پسندی ان علاقوں میں دوبارہ ابھری ہے جہاں مودی حکومت 2014میں آرمڈ فورسز اسپیشل پاور ز ایکٹ جیسے کالے قانون کو ہٹانے کا منصوبہ بنا رہی تھی۔انہوں نے کہاکہ آج سرینگر سمیت کشمیر کے ہر حصے میں عسکریت پسندی موجود ہے۔ راجوری اور پونچھ میں حالیہ واقعات اس بات کا ثبوت ہیں کہ عسکریت پسندی ان علاقوں میں دوبارہ سر اٹھا رہی ہے ۔ جب تک بی جے پی اقتدار میں رہے گی اس کا خاتمہ نہیں ہوگا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0