پیر‬‮   18   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

مقبوضہ کشمیر:غیر قانونی طورپر نظربند حریت رہنماء معراج الدین کی والدہ انتقال کر گئیں

       
مناظر: 250 | 27 Jun 2023  

سرینگر 27جون (نیوزڈیسک) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں غیر قانونی طور پر نظر بند جموں و کشمیر مسلم لیگ کے رہنما معراج الدین نندا کی والدہ گزشتہ شب سرینگر میں انتقال کر گئیں۔
وہ اپنے بیٹے کی مسلسل غیر قانونی نظربندی کی وجہ سے ڈپریشن اور دیگر نفسیاتی مسائل کا شکار تھیں۔ وہ گزشتہ شب سرینگر کے صورہ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس میں انتقال کر گئیں۔بانڈی پورہ کے علاقے حاجن کے رہائشی معراج الدین نندا اس وقت بھارتی ریاست اتر پردیش کی آگرہ سینٹرل جیل میں غیر قانونی طورپر نظربند ہیں۔معراج الدین کی والدہ نے کئی بار جیل میں ان سے ملاقات کی کوشش کی تاہم قابض حکام نے انہیں اجازت نہیں دی ۔
ادھرکل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنمائوں غلام احمد گلزار، عبدالاحد پرہ، حکیم عبدالرشید، کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے کنوینر محمود احمد ساغر، کشمیربار ایسوسی ایشن کے رکن ایڈوکیٹ جی این شاہین اور دیگر نے اپنے بیانات میں معراج الدین نندا سے ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیاہے۔

دریں اثناء مسلم لیگ جموں کشمیر کا ایک اعلی سطح کا وفد جس میں قائمقام چیئرمین عبد الاحد پرہ، فاروق احمد توحیدی، اسداللہ پرے بشیر احمد بٹ ،وحید احمد گوجری، محمد یوسف بٹ، غلام حسن شاہ اور پیر عبدالمجید شامل تھے معراج الدین نندا کی والدہ کی نماز جنازہ میں شرکت کیلئے حاجن بانڈی پورہ گیا ۔ اس موقع پرعبدالاحد پرہ نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین مسرت عالم بٹ اور مسلم لیگ کی جملہ قیادت کی طرف سے سوگوار خاندان کے ساتھ ہمدردی، یکجہتی اور تعزیت کا اظہار کیا ۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0