ممبئی (نیوز ڈیسک ) بھارتی ریاست آسام میں آٹھویں جماعت کی طالبہ کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق آسام پولیس نے آٹھویں جماعت کی طالبہ 16 سالہ لڑکی کو زیادتی کے بعد قتل کیے جانے کی تصدیق کی ہے۔ پولیس کا کہنا ہےکہ واقعہ کمروپ ضلع کے علاقے گووہاٹی میں پیش آیا جہاں لڑکی کو زیادتی کے بعد قتل کرکے دریا میں پھینکا گیا اور اس کی لاش دریا سے برآمد ہوئی۔ پولیس کے مطابق لڑکی گزشتہ پیر کو موبائل چارج کرانے کا بول کر گھر سے گئی اور لاپتا ہوگئی جس کے بعد اس کی لاش سوناپور میں دریا سے برآمد ہوئی۔ پولیس کا کہنا ہےکہ اس سلسلے میں ایک شخص کو حراست میں لیا گیا جو رکشہ ڈرائیور ہے جب کہ اس نے دوران تفتیش اپنے جرم کا اعتراف کیا ہے۔
بھارت میں لڑکیاں غیر محفوظ ، ایک اور لڑکی جنسی درندوں کا نشانہ بن گئی
مناظر: 213 | 3 Jul 2023
