\
اتوار‬‮   23   ‬‮نومبر‬‮   2025
 
 

اترپردیش:بھارتی پولیس کے دوران حراست تشدد سے ایک مسلم نوجوان جاں بحق

       
مناظر: 700 | 4 Jul 2023  

 

 

نئی دلی 04جولائی (نیوز ڈیسک )بھارتی ریاست اتر پردیش میں ایک 28 سالہ مسلمان محنت کش جو پولیس حراست کے دوران تشددسے زخمی ہو گیا تھا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا ہے ۔
مقتول ساجد عباسی کے اہل خانہ نے میڈیا کو بتایا ہے کہ ساجد کو مغربی اترپردیش کے ضلع باغپت کے گائوں رتول میں پولیس نے حراست کے دوران وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا تھا ۔ انہوں نے کہاکہ پولیس نے ساجد کو جوا کھیلنے کے جھوٹے الزام میں گرفتار کیاتھا اور حراست کے دوران اسے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایاگیا ۔ لواحقین نے بتایا کہ مقتول کے جسم پر زخموں کے نشانات موجود تھے اور جب اسے رہا کیا گیا تو وہ بے ہوش تھا۔ رشتہ داروں اور گائوں والوں نے ساجد کی میت کو رتول بس اسٹینڈ پر رکھ کراحتجاج کیا جس سے علاقے میں کشیدگی پھیل گئی۔اہلخانہ نے بتایا کہ پولیس کے تشدد کے بعد ساجد کی حالت غیر ہونے پر اسے رہا کر دیا گیاتھا۔ بعد ازاں اسے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔مقتول کے بھائی واجد عباسی نے بتایاکہ پولیس کے تشدد کے بعد ساجد کھڑا ہونے کے قابل بھی نہیں تھا۔ساجد بعض مقامی لوگوں کے پاس کھڑا تھا جو سڑک پر تاش کھیل رہے تھے اورپولیس اسے شبہ میں گرفتار کر کے لے گئی تھی اور جب پولیس نے ساجد کو انکے حوالے کیاتو اس کی حالت غیر تھی ۔