سرینگر06 جولائی (نیوز ڈیسک ) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوجیوں نے دو نوجوانوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فوجیوں اور پولیس اہلکاروں نے محمد صدیق لون نامی ایک نوجوان کو ضلع بارہمولہ کے علاقے کریری میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران گرفتار کیا ۔ فوجیوں نے نوجوان کی غیر قانونی گرفتاری کا جواز فراہم کرنے کیلئے اسے ایک مجاہد تنظیم کا رکن قرار دیا۔
ضلع جموں کے علاقے آر ایس پورہ میںبھارتی پیرا ملٹری بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) نے ایک اور نوجوان ذوالفقار علی کو گرفتار کر لیا۔
دریں اثنا، بھارتی پولیس کے خصوصی تحقیقاتی یونٹ(ایس آئی یو) نے فوجیوں اور پیر املٹری اہلکاروں کے ہمراہ جموںخطے کے کشتواڑ، ڈوڈہ اور رام بن اضلاع میں مسلمانوں کے گھروں پر چھاپوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ یہ چھاپے ان کشمیری مسلمانوں کے آبائی گھروں پر مارے جا رہے ہیں جو بھارتی مظالم کی وجہ سے دو دہائیاں قبل آزاد کشمیر اور پاکستان ہجرت پر مجبور ہوئے تھے۔
مقبوضہ جموں وکشمیر :بھارتی فوجیوں نے دو نوجوان گرفتار کر لیے
مناظر: 985 | 6 Jul 2023