منگل‬‮   19   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

کشمیریوں کی شناخت اور حیثیت تباہ اور انکے حقوق سلب کرنے پر بی جے پی پر کڑی تنقید

       
مناظر: 494 | 7 Jul 2023  

 

جموں 07 جولائی (نیوز ڈیسک )غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں انڈین نیشنل کانگریس کی جموں وکشمیر شاخ کے ورکنگ صدر رمن بھلا نے کشمیری عوام کی شناخت اور حیثیت کو تباہ اور انکے حقوق سلب کرنے پر بھارتیہ جنتا پارٹی پر کڑی تنقید کی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق رمن بھلا نے جموں کے حلقہ باہو کے علاقے راجیو نگر میں لوگوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ قابض انتظامیہ نے کشمیری عوام کی شکایات کا ازالہ کرنے کے بجائے سستی شہرت حاصل کرنے اور عوام کو بے وقوف بنانے کے لیے خود کو فوٹو سیشنزتک ہی محدود کر رکھا ہے ۔ انہوں نے سمارٹ میٹروں کی تنصیب اور علاقے میں بجلی کے لیے پری پیڈ سسٹم شروع کرنے پر حکام کی مذمت کی۔ انہوں نے مقبوضہ علاقے میں سمارٹ میٹروں کی تنصیب اور بجلی کے لیے پری پیڈ سسٹم کے نفاذ پر سخت اعتراض کیا۔ رمن بھلا نے کہا کہ جموں و کشمیر میں بے مثال ترقی کے حوالے سے مودی حکومت کی طرف سے کئے گئے بلند و بانگ دعوے جھوٹے ثابت ہوئے ہیں اور حقیقت یہ ہے کہ حالات بد سے بدتر ہوتے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ کشمیری عوام مودی حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے شدیدمشکلات کا شکار ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0