منگل‬‮   19   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

مقبوضہ کشمیر:مودی قابض انتظامیہ نے 2اور مدارس کوبند کردیا

       
مناظر: 242 | 7 Jul 2023  

 

سرینگر07 جولائی (نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ضلع کشتواڑ کی انتظامیہ نے مزید دو مدارس کو بند کر کے انکی عمارتوں کوضبط کر لیا ہے ۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق ایک ماہ سے بھی کم عرصے میں قابض انتظامیہ کی طرف سے مقبوضہ علاقے میں ضبط کیاگیا یہ تیسرا مدرسہ ہے ۔ اس سے پہلے جموں کے علاقے بھٹنڈی میں ایک مدرسہ کو ضبط کرنے کے بعد بند کر دیا گیا تھا۔جموں و کشمیر کے محکمہ داخلہ کی ہدایات پر ڈویژنل کمشنر جموںرمیش کمار اور ڈپٹی کمشنر کشتواڑ ڈاکٹر دیونش یادیو نے کشتواڑ کے علاقے تاتانی سروور میں مدرسہ اشرف العلوم اور آر پی آئی اکیڈمی کی عمارت کو ضبط کر نے کے احکامات جاری کئے ۔یہ مدرسہ مولانا علی میاں ندوی ایجوکیشنل چیریٹی ایبل ٹرسٹ کے تحت بھٹنڈی میں چلا رہے تھے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0