اتوار‬‮   1   جون‬‮   2025
 
 

لالو پرساد کی طرف سے نریندر موودی کو اقتدار سے باہر کرنے کا اعلان

       
مناظر: 557 | 8 Jul 2023  

پٹنہ (نیوز ڈیسک )بھارت میں راشٹریہ جنتا دل کے صدر لالو پرساد یادو نے وزیر اعظم نریندر مودی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ انہیں اقتدار سے باہر نکال دیں گے ۔
لالو پرساد یادو نے پٹنہ میں پارٹی رہنمائوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تمام اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں بہت زیادہ اضافہ ہو گیا ہے اور ملک کے عام لوگ سخت پریشان ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہندوتوا تنظیموں بی جے پی اورآر ایس ایس کے لیڈروں نے ملک کا ماحول خراب کر دیا ہے اور وہ لوگوں کو نفرت کی طرف دھکیل رہے ہیں۔لالو پرساد نے کہا کہ کیا آپ جانتے ہیں کہ جب آپ اقتدار میں نہیں ہوں گے تو آپ کے ساتھ کیا ہوگا؟ لوک سبھا الیکشن 2024 میں شروع ہو رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ کرناٹک کا الیکشن صرف ایک جھلک تھی ۔ ہم نریندر مودی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے اور اقتدار سے باہر کر دیں گے۔انہوں نے کہاکہ 23جون کو پٹنہ میں 17پارٹیاں جمع ہوئیں اور ہم 17جولائی کو بنگلور میں دوبارہ ملاقات کر رہے ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0