\
اتوار‬‮   23   ‬‮نومبر‬‮   2025
 
 

ممبئی:متنازعہ فلم72حوریںبنانے والوں کیخلاف شکایت درج

       
مناظر: 646 | 8 Jul 2023  

ممبئی (نیوز ڈیسک )ممبئی سے تعلق رکھنے والے ایک سماجی کارکن نے بالی ووڈ کی متنازعہ ہندی فلم 72″ حوریں” بنانے والوں کے خلاف پولیس کے پاس تحریری شکایت درج کرائی ہے، جس میں ان پر مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے اور بھارت کو مذہبی بنیادوں پرتقسیم کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔
ایک پولیس اہلکار نے میڈیا کو بتایا ہے کہ ممبئی کے نواحی علاقے گورگائوں پولیس اسٹیشن میں سماجی کارکن نے شکایت درج کرائی گئی تھی۔درخواست گزار کے وکیل علی کاشف خان نے بتایا کہ سماجی کارکن نے سنٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفیکیشن کے پاس بھی شکایت درج کرائی ہے جس میں فلم کی نمائش پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ متنازعہ ہندی فلم 72″ حوریں” جس کے ہدایت کار سنجے پورن سنگھ ہیں آج جمعہ کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جارہی ہے ۔پولیس اہلکار نے بتایا کہ اگرچہ انہیں شکایت موصول ہوئی ہے، لیکن ابھی تک کوئی ایف آئی آردرج نہیں کی گئی ہے۔