لکھنو (نیوز ڈیسک ) بھارتی ریاست ترپردیش کے ضلع سون بھدرا میں اونچی ذات سے تعلق رکھنے محکمہ بجلی کے ایک ملازم نے ایک دلت نوجوان کو انتہائی بہیمانہ سلوک کا نشانہ بنایا اور چپل چاٹنے پر مجبور کیا۔
دلت نوجوان راجندرچمار ن نے پولیس میں شکایت درج کرائی ہے کہ وہ 6جولائی کو اپنے ماموں کے گھرگیاتھا جہاں برقی رو میں خرابی پیدا ہوگئی تھی۔انہوںنے کہا کہ وہ نقص ڈھونڈنے کی کوشش کررہاتھا کہ محکمہ برقی کے کنٹریکٹ ملازم تیج بلی سنگھ پٹیل نے اسے گالیاں دیناشروع کردیں، مجھے مارپیٹا اور اپنا چپل چاٹنے پر مجبورکیا۔
سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے واقعے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اسے انتہائی شرمناک قرار دیا ۔ عام آدمی پارٹی کے رہنما سنجے سنگھ نے کہا کہ بی جے پی دور میں دلتوں کو انسان نہیں سمجھاجاتا۔
دریں اثنا پولیس نے اپنے ٹوئٹرہنڈل پرلکھا کہ سون بھدرا پولیس کی فوری کاروائی کے نتیجے میں ملزم تیج بلی سنگھ پٹیل کو گرفتارکرلیاگیا ہے جبکہ محکمہ برقیات نے اسے نوکری سے نکال دیا ہے۔