جمعرات‬‮   28   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

اگر دیرینہ تنازعہ کشمیر کو حل نہ کیاگیا تو یہ خطے میں تیسری جنگ کا باعث بنے گا ، ڈاکٹر فائی کا انتباہ

       
مناظر: 880 | 11 Jul 2023  

 

واشنگٹن 11جولائی (نیوز ڈیسک )ورلڈ فورم فار پیس اینڈ جسٹس کے چیئرمین ڈاکٹر غلام نبی فائی نے نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں پائیدار ترقی کے اہداف پر پیش رفت سے متعلق پیر کو ہونے والے اقوام متحدہ کی اقتصادی اور سماجی کونسل کے اجلاس کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ کے خاتمے کے بغیر، پائیدار ترقی کے لیے عالمی اشتراک عمل ایک خواب ہی رہے گا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ڈاکٹر فائی نے واشنگٹن میں جاری ایک بیان میں کہا کہ جنگ چاہے داخلی ہو یا بین الاقوامی، صحت، رہائش، تعلیم، روزگار، قانون کی حکمرانی، ماحولیات اور دیگر کے لیے تباہ کن ثابت ہوتی ہے ۔انہوںنے یوکرین کی جنگ کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ جنگ معاشی ترقی کو روکتی ہے، غیر ملکی سرمایہ کاری ختم ہو تی ہے، انفراسٹرکچر تباہ ہے، لاقانونیت کسی بھی کاروبار کیلئے خطرات کو بڑھا دیتی ہے ،جس کے نتیجے میںبڑے پیمانے پر غربت پھیل جاتی ہے۔ جنگ جمہوریت اور قانون کی حکمرانی پر بھی بری طرح متاثر ہو تی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ لہذا تنازعات کو گولی کی بجائے مذاکرات کے ذریعے حل کیاجانا چاہیے۔ڈاکٹر فائی نے حل طلب دیرینہ تنازعہ کشمیر کاحوالہ دیتے ہوئے کہاکہ اس تنازعے کی وجہ سے ہمسایہ جوہری طاقتوں بھارت اور پاکستان کے درمیان دو جنگیں ہوچکی ہیں اور اگر مسئلہ کشمیر کو حل نہ کیاگیا تو یہ تیسری جنگ کا بھی باعث بن سکتا ہے ۔ اس بار یہ روایتی نہیں بلکہ جوہری جنگ ہو گی جو کہ بین الاقوامی امن و سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہوگی۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0