منگل‬‮   19   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

بھارتی سپریم کورٹ2اگست سے دفعہ 370کی منسوخی کے خلاف دائر عرضداشتوں کی روازنہ سماعت کریگی

       
مناظر: 774 | 12 Jul 2023  

 

نئی دلی (نیوز ڈیسک ) بھارتی سپریم کورٹ نے منگل کودفعہ370کی منسوخی اور مقبوضہ جموں و کشمیر کی دویونین ٹیریٹریز میں تقسیم کرنے کے مودی حکومت کے غیر قانونی اقدام کے خلاف دائر عرضداشتوں کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کرنے کا اعلان کیا ہے ۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بنچ نے منگل کو عرضداشتوں کی سماعت کے دوران مقدمے کی 2اگست سے روزانہ کی بنیاد پر سماعت کا علان کیا۔چیف جسٹس نے کہاکہ پیر اور جمعہ کے علاوہ عرضداشتوں پر سماعت روزانہ کی بنیاد پر ہوگی۔سپریم کورٹ نے دو دکلاء ایڈوکیٹ پرسنا اورایڈوکیٹ کنو اگروال کو دستاویزات کی تیاری کے لیے نوڈل کونسل کے طور پر مقرر کیا۔ انہوں نے کہاکہ عرضداشتوں سے متعلق تحریری گذارشات اور شکایات کی فہرست بنا کر27 جولائی تک پیش کی جائیں گی اوربعد میں اس میں مزید اضافہ نہیں یاجائے گا۔سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے عرض کیا کہ اگرچہ حکومت نے ایک اضافی حلف نامہ دائر کیا ہے جس میں دفعہ370 کی منسوخی سے متعلق اپنے خیالات کو ظاہر کیا گیا ہےا۔سپریم کورٹ نے مقدمے کا ٹائٹل بھی تبدیل کر کے ‘دفعہ370 ‘ رکھ دیاہے۔واضح رہے کہ مودی حکومت نے 5 اگست 2019 کو دفعہ 370 کو منسوخ کر دیا تھاجس کے تحت جموں و کشمیر کو خصوصی حاصل تھی۔ مودی حکومت کے یکطرفہ فیصلے کو نیشنل کانفرنس کے رکن پارلیمنٹ محمد اکبر لون اورریٹائرڈ جسٹس حسنین مسعودی، جموں و کشمیر پیپلز کانفرنس، جموں و کشمیر بار ایسوسی ایشن،ایڈووکیٹ ایم ایل شرما، صعیب قریشی، مظفر اقبال خان ، رفعت آرا بٹ ، شاکر شبیر، اندر سلیم، ستیش جیکب، ہندل حیدر طیب جی، رادھا کمار، ریٹائرڈ ایئر وائس مارشل کپل کاک، ریٹائرڈ میجر جنرل اشوک کمار مہتا، امیتابھ پانڈے، گوپال پلئی، محمد یوسف تاریگامی اور پیپلز یونین برائے سول لبرٹیزسمیت تقریبا 20 درخواست گزاروں نے چیلنج کیا تھا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0