چنئی (نیوزڈیسک )بھارتی ریاست تمل ناڈو میں ایک بھارتی پولیس کانسٹیبل نے پھندہ لگا کر خودکشی کر لی ہے۔
حکام نے میڈیا کو بتایا ہے کہ 27 سالہ پولیس کانسٹیبل ارون کمار نے چنئی شہر میں اپنی رہائش گاہ پر پھندہ لگا کر خودکشی کر لی ہے ۔ ضلع جو ویردھونگر کے رہائشی پولیس کانسٹیبل نے وردی پہن کر خودکو پھندہ لگا کر خودکشی کی ۔ پولیس کے مطابق لاش کے پاس سے ایک خط بھی برآمد ہوا ہے جس میں خودکشی کی وجہ سے کو گھریلو تنازعات کو قراردیاگیا ہے ۔
کانسٹیبل نے چند دن قبل ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس سی وجے کمار کے خودکشی کے واقعے کے بعد خود کو پھندہ لگا کر ہلاک کیا ہے ،جس نے خود کو گولی مار دی تھی ۔انڈین پولیس سروس افسر کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ “ڈپریشن” میں مبتلا تھا جس کا وہ گزشتہ کافی عرصے سے علاج کروا رہا تھا۔
